Thursday, May 11, 2023

تحفظ انسانیت || Protect humanity

                 

                                          تحفظ انسانیت


قارئین کرام! مذہب اسلام دین رحمت اوردین حق ہے، مذہب اسلام پوری انسانیت کی تحفط اورقیام امن و امان، صلح و آشتی اور سلامتی کےلئے ٹھوس عملی تدابیر پیش کرتا ہے، اولادآدم کوبلنداخلاق واعلی کردار کامتحمل بناتا ہے، کرۂ ارض سےفسادوبگاڑ، ظلم وجور کی بیخ کنی کرتا ہے، ہرطرح کی دہشت گردی، انواع واقسام کےتشددوفتنہ وفساد، جنگ وجدال اورقتل ناحق کو حرام قرار دیتاہے، مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْـرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِى الْاَرْضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَـمِيْعًاۖ وَمَنْ اَحْيَاهَا فَكَاَنَّمَآ اَحْيَا النَّاسَ جَـمِيْعًا ۚ

جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے کے بٍغیر یا زمین میں فساد (روکنے) کے علاوہ قتل کیا تو گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا، اور جس نے کسی کو زندگی بخشی اس نے گویا تمام انسانوں کی زندگی بخشی۔

قارئین کرام! وہ کافر جو کسی مسلم ممالک میں رہائش پذیر ہیں،جنہیں معاہد یاذمی کہاجاتاہے،ان کے  جان ومال ہمارے لئے قطعاً مباح نہیں ہے،اسی لئے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کافرمان ہے:(من قتل معاہدا لم یرح رائحۃ الجنۃ وان ریحھاتوجدمن مسیرۃ اربعین عاما) "بخاری "

    یعنی:جو شخص کسی معاہد کافر کو قتل کردے وہ جنت کی خوشبو تک نہ پاسکےگاجب کہ جنت کی خوشبو چالیس سال کی مسافت تک محسوس کی جاتی ہے۔ شیخ صالح بن عثیمین رحمہ اللہ اس پر مزید اضافہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

ثابت ہوا کہ جو لوگ کفار کے اموال پر زیادتی کرتےہیں، خواہ وہ کفار ان کے ملک میں معاہد کے طور پر رہتے ہوں،یا وہ خود کفار کے ملک میں رہائش پذیر ہوں، ایسے لوگ بڑے ظلم وزیادتی کے مرتکب ہیں، بلکہ اسے گمراہی قرار دیا جائے گا، کچھ نوجوان جو بلادِ کفار میں سکونت پذیر ہیں یہ بات کہتے ہوئے سنے جاتے ہیں کہ کفار کے اموال تلف کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے،چنانچہ وہ ان کی سڑکوں کی روشنی یا کاروباری مراکز یا گاڑیوں وغیرہ کونقصان پہچاتے ہیں گویاوہ ظلم وزیادتی کرتے رہتے ہیں، یہ سب حرام ہے۔ایک ملک آپ کو رہنے کی جگہ دیتاہے اور آپ ان کے ممتلکات(ملکی اثاثےکو)میں اس طرح فساد قائم کریں ،یہ تو ان کے سامنے اپنے اسلام کی شکل بگاڑ کر پیش کرنے کے مترادف ہے۔


محترم قارئین  ! روے، زمین پر خدمت انسانیت کے سب سے بڑے اورسب سے سچے علمبردار محمدﷺ تھے، آپﷺ نےاپنی پوری زندگی دنیاسے برائ کے خاتمے اور انسانیت کے بحال کرنے میں صرف کردی، آپﷺ نے خوش حال زندگی، پرامن وخوشگواراوراطمینان بخش ماحول فراہم کئیے، آپﷺ نے ہر طرح کے بھید بھاؤ دورکرکےسب کوایک اور نیک بننے کاپیغام پیش کیا۔

آپﷺ نے انسانی جانوں کے تحفظ کویقینی بنانے کےلئے فرمایا"تم میں سےکوئی شخص اپنے بھائ کی طرف ہتھیاروں سےاشارہ نہ کرے، تم نہیں جانتے ہوشاید شیطان اس کے ہاتھوں کو ڈگمگادےاورقتل ناحق کےنتیجے میں جہنم کےگڈھےمیں جاگرا دے۔ ابوداود۔ 

ایک حدیث میں رسول ﷲﷺنے ننگی تلوارلینے دینے سے بھی منع فرمایاہے۔ 

قارئین کرام! آپﷺ نے انسانیت کی بنیاد پرسب کو پورا پورا حق دیا، کسی بھی شہری کےساتھ کوئ بھیدبھاؤ نہیں رکھا، جولوگ کہتے ہیں کہ صحابہ کرام نے غیرمسلموں کے جان ومال اورعزت وابروکوحلال قراردیا جبکہ یہ سراسر جھوٹ اور بہتان ہے۔ 

حضرت خالدبن ولید رضی ﷲعنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ غزوہ خیبر میں رسولﷲﷺ کےساتھ موجود تھے جلدی سےکچھ لوگ یہودکےباڑمیں گھس گئیے، آپﷺ نےمجھےآذان دینےکا حکم فرمایا اس کےبعدآپﷺ نےفرمایا تم لوگ پہودکےباڑمیں گھسنے میں جلدی کئیے ہو، سنو! کسی غیرمسلم شہریوں کے اموال سے ناحق مال لینا حرام ہے، دوسری روایت میں ہے رسول الله ﷺ نے غزوۂ خیبرکے موقع پر فرمایا غیر مسلم شہریوں کے اموال پرقبضہ کرنا حرام ہے، "مسلم" 

تحفظ انسانیت اورکرامت انسانیت پر آفاقی منشور ہے، عزت  وناموس، جان ومال،  عقل و وجدان، دین واخلاق کی بقا کے لئے ضروری ہےکہ شراب، جوا، آلودگی، ٹھگی، دھوکہ ڈھڑی،مکروفریب اورجعلسازی سے دوری اختیار کیاجاے۔ 

اللہ رب العزت نے تکریم انسانیت کا عام اعلان فرمایا ہے۔ 

لَقَدۡ کَرَّمۡنَا بَنِیۡۤ اٰدَمَ وَ حَمَلۡنٰہُمۡ فِی الۡبَرِّ وَ الۡبَحۡرِ وَ رَزَقۡنٰہُمۡ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلۡنٰہُمۡ عَلٰی کَثِیۡرٍ مِّمَّنۡ خَلَقۡنَا تَفۡضِیۡلًا

 (سورہ بنی اسرائیل:70) 

اور بیشک ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور ہم نے ان کو خشکی اور تری (یعنی شہروں اور صحراؤں اور سمندروں اور دریاؤں) میں (مختلف سواریوں پر) سوار کیا اور ہم نے انہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق عطا کیا اور ہم نے انہیں اکثر مخلوقات پر جنہیں ہم نے پیدا کیا ہے فضیلت دے کر برتر بنا دیا۔ 

اللہ سے دعا ہے کہ ہم تمام لوگوں کو تحفظ انسانیت کے جزبے سےسرشارفرماےاورانسانی بنیادوں پر ایک دوسرے کے حقوق کوجاننےپہچاننےاورعملی جامہ پہنانے کی 

توفیق ارزانی فرماے آمین۔ 


تحفظ انسانیت || Protect humanity


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages

SoraTemplates

Best Free and Premium Blogger Templates Provider.

Buy This Template