Friday, March 31, 2023

رمضان یکماہجہتی کا پیغام ramzan ek mazahabee paigam


  رمضان یکماہجہتی کا پیغام


رمضان کی اہمیت





قارئین کرام! 

رمضان کے مبارک مہینہ میں دنیا بھرمیں الفت ومحبت، اخوت وبھائ چارہ، امن و شانتی، اتحاد ویکجہتی، انسان دوستی اورخدمت خلق کی جو مثال  ملتی ہے۔ 

دنیا بھرکےمسلمان اس ماہ میں عقیدت ومحبت اورسماجی خدمات کے جذبہ سے سرشار ہوکر فلاح وبہبود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ رحمتوں اور برکتوں کے اس ماہ مقدس کی آمد پر میں تمام مسلم کمیونٹیز کو مبارک باد پیش کرتاہوں اوراللہ سےدعاء گو ہوں کہ یہ رمضان المبارک سب کیلئے امن، سلامتی، باعث مسرت، اچھی صحت، ہم آہنگی اوریکجہتی کا پیغام لے کر آئے نیز یہ ماہ مبارک تمام انسانیت کیلئے اللہ تعالیٰ کی رحمت کےحصول اورایمان کی پختگی کا سبب بنے ۔ 


قارئین کرام!  

ماہ رمضان محمد ﷺ پر اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب قرآن مجید کے نزول کا مہینہ ہے جسے دین اسلام میں بابرکت مہینہ کے طورپر منایا جاتاہے۔ اس ماہ میں روزے رکھے جاتے ہیں ۔ 

مذہب اسلام میں قرآن مجید کی  اہمیت کا بھی  عکاس ہے۔ ماہ رمضان روحانی اصلاح،صبرو شکراورتجدید عہد کے تیس دنوں پر محیط ہے ۔

 غریبوں، محتاجوں اورمستحق لوگوں کی مدد کرتے ہوئے ان کیلئے کام آنے کاسب کوموقع فراہم کرتا ہے۔  

ماہ رمضان ہمیں روحانی، سماجی، جذباتی،اور احساسات کو اور شخصی طورپر خود کو بہتربنانےاورسنوارنےکا موقع مہیا کرتاہے۔

 سحری سے غروب آفتاب تک روزہ کے دوران اللہ کی رضا کیلئے نہ صرف کھانے پینے اورجائزخواہشات کی تکمیل کرنےبلکہ ہرقسم کی برائی سے دوررہنےکاتاکیدی حکم دیتاہے بلکہ اسکےمعاشرتی سطح پر مثبت اوردوررس اثرات پڑتے ہیں  جس کی دنیا بھر میں  کوئی مثال نہیں ملتی۔ 

قارئین کرام!  سماجی خدمات کی پانچ مختلف صورتیں ہیں۔اختصار کے ساتھ واضح کرناچاہتے ہیں۔ 

1 تذکیہ نفس کرتے ہوئے خود کو برائیوں سے دور اور اچھائیوں  کے قریب کرناہے۔ 


2   سماجی  یا آرگنائزیشنل سیٹاپ میں اشتراک عمل ہے جو جہاں بھی ہے وہاں اسےخیرو بہتر کی گنجائش پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔


3   سیاسی  ڈھانچے اورحکومتی سطح پر بہتر اورمثبت کردار ادا کرنے کی جدوجہد ۔

4  سماجی اورمعاشی طورپر معاشرہ  کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ۔ 

5   معاشرتی مساوات ، یکساں مواقع اورانصاف کیلئے کردار ادا کرنے کی  ضرورت ہوتی ہے۔ 


 محترم قارئین! رمضان المبارک 

ہمیں پوری کائنات پر رہنے والے تمام بنی نوع انسان کو اکٹھے، کنبہ،قبیلے کی ماننداورایک خاندان کی طرح زندگی گذارنے کا عمل سیکھاتاہے ۔ہمیں ہمارے باہمی تنازعات و اختلافات کے تناظر میں نہیں دیکھاجانا چاہئے بلکہ ہمیں مل جل کر زندگی گزارنے، اکٹھے جینےوالے کے طورپر مثال بننے تاکیدکرتاہے۔ بلاشبہ ہم سب ایک اللہ کی رضا کیلئے کام کررہے ہیں اور یہ کہ اللہ صرف میرا یا آپ کا نہیں بلکہ ہم سب کا رب ہے جو پورے کرہ ارض پر بنی نوع انسان کا پالنے والا رب ہے۔ بطورمسلمان ہمیں اس رمضان المبارک میں اپنے اس عہد کی تجدید کرنی چاہئے کہ ہم نہ صرف ہر لحاظ سے اپنے آپ کو بہتر انسان بنانے کی جدوجہدکوشش کریں گے بلکہ سماجی بہبود کے کاموں میں  اپنا کردار بڑھائیں گے۔ ہمیں اس ماہ مبارک میں اپنی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی  لاتے ہوئے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے اردگرد لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ اللہ ہم سب کا حامی

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages

SoraTemplates

Best Free and Premium Blogger Templates Provider.

Buy This Template