Thursday, February 15, 2024

دنیا کی حقیقت (عبدالغفار سلفی، بنارس) Maulana Abdul Gaffar salafi

 دنیا کی حقیقت


عن عبد الله بن مسعود -رضي الله عنه- قال: نَامَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَلَى حَصِيرٍ, فَقَامَ وَقَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِهِ, فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! لَوِ اتَّخَذْنَا لَكَ وِطَاءً؛ فَقَالَ: "مَا لِي وَمَا لِلدُّنْيَا؛ مَا أَنَا فِي الدُّنْيَا إِلاَّ كَرَاكِبٍ اسْتَظَلَّ تَحْتَ شَجَرَةٍ, ثُمَّ رَاحَ وَتَرَكَهَا"(صحيح رواه الترمذي)


عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ اللہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر سوئے. جب آپ اٹھے تو چٹائی کا نشان آپ کے پہلو پر نظر آ رہا تھا. ہم نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول!  اگر ہم آپ کے لیے ایک آرام دہ بستر کا انتظام کر دیں تو اچھا ہوگا. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرا دنیا سے کیا لینا دینا؟ میں تو دنیا میں اس مسافر کے مانند ہوں جو کسی درخت کے نیچے سایہ حاصل کرتا ہے، پھر اسے چھوڑ کر آگے بڑھ جاتا ہے. (ترمذی)


اس حدیث کی شرح میں حافظ ابن القیم رحمہ اللہ نے بڑی پیاری بات بیان کی ہے. فرماتے ہیں :


فتأمَّلْ حُسْنَ هذا المِثال, ومُطابقَتَه للواقع سواء؛ فإنها في خُضْرَتها كشجرة, وفي سُرعة انقضائها وقبضِها شيئاً فشيئاً كالظِّل, والعَبدُ مُسافِر إلى ربِّه, والمُسافِر إذا رأى شجرةً في يومٍ صائفٍ لا يَحْسُنُ به أنْ يبني تحتها داراً, ولا يتَّخِذها قراراً؛ بل يستظل بها بقدر الحاجة, ومتى زاد على ذلك انقطعَ عن الرِّفاق".


اس مثال کی خوبصورتی پر ذرا غور کرو. یہ حقیقت سے کس قدر مطابقت رکھتی ہے. دنیا اپنی شادابی میں درخت کی طرح ہے. اور جلدی سے ختم ہو جانے اور دھیرے دھیرے سمٹنے کے معاملے میں سایہ کی طرح ہے. بندہ اپنے رب کی جانب سفر کر رہا ہے. مسافر گرمی کے دن میں کوئی درخت دیکھتا ہے تو اس کے لیے بہتر یہ نہیں ہے کہ وہاں گھر بنا لے یا اسے اپنا مستقل ٹھکانہ بنا لے بلکہ وہ ضرورت کے بقدر اس سے سایہ حاصل کرتا ہے. جب ضرورت سے زیادہ وہاں ٹھہرتا ہے تو اپنے ساتھیوں سے بچھڑ جاتا ہے.

(عدة الصابرين، ص: 443) 


کاش ہم دنیا کے سلسلے میں اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اسوہ اور آپ کی تعلیم پر عمل کرتے تو ہمارے بہت سے مسائل حل ہو جاتے . دنیا پرستی نے آج ہمیں کو فکر آخرت سے آزاد کر دیا ہے اور گناہوں کی کثرت ہمارے دلوں کو سخت کرتی جا رہی ہے. اللہ ہم سب پر رحم فرمائے. آمین


(عبدالغفار سلفی، بنارس)


Maulana Abdul Gaffar Salafi مولانا عبدالغفار سلفی



No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages

SoraTemplates

Best Free and Premium Blogger Templates Provider.

Buy This Template