Monday, March 13, 2023

تعلیم ہماری زندگی کا بہترین حصہ ہے


تعلیم ہماری زندگی کا بہترین حصہ ہے

Education topic تعلیم کے موضوع پر





قرئین کرام  :  یہ حقیقت ہے تعلیم ہی کی بدولت دنیا کے

احوال و ظروف اور الہی احکامات سے ہم سب  واقف ہو تے ہیں جبکہ تعلیم کے بغیر ہم دین ودنیا کے ہر شعبہ میں ناکام ہیں کیوں کہ دنیا کی خبریں ہم سے اوجھل ہوتی ہیں اور شرعی احکامات وفرمودات کی تعمیل و پاسداری یا رعایت  ہم نہیں کر سکتے حتی کہ جو اوصاف مومن ہیں جیسے خدا ترسی پرہیزگاری دینداری جان نثاری آپسی الفت و محبت بھائ چارگئ وغیرہ بھی ہم سے مفقود ہوتے جارہے ہیں

قارئین کرام :آج ہم  آے دن دنیا میں بہت زیادہ  مشاہدہ کرتے ہیں کہ ایک ان پڑھ جاہل آدمی کن کن پریشانیوں و دشواریوں کا سامنا کرتا ہے اور لوگ کس قدر اسکی تحقیر کرتے ہیں باوجود اس کے کہ اسکے  پاس خاندانی جائداد ہیں لیکن علم سے محروم ہونے کی وجہ سے سماج میں کوئ عزت وقار نہیں  ایسے افراد الجھن کے شکار ہوتے ہیں بلکہ ایسے لوگوں کی مشکلات و پریشانیاں  وقتی نہیں بلکہ دائمی ہوتی ہیں وہ شب وروز ہر لمحہ دوسروں کے محتاج  ہوتے ہیں رب کی نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کے قابل نہیں ہوتے

افسوس صد افسوس! کہ اپنے موبائل میں مسیج آیا ہوا ہے وہ دیکھنے کے بعد بھی نہیں پڑھ سکتے دوسر وں کا سہارا لینا پڑتا ہے دوسروں کے پاس جانا پڑتاہے اور جانا ہی پڑےگا

ہماری حیرت تو اس وقت بڑھ جاتی ہے جب  اس قوم کی بڑی تعداد اسٹیشن میں لمبا کرتا پائجامہ وصدری سے ملبوس ہوکر ریزرویشن کا فارم ہاتھ میں لیکر چکر کاٹتی ہوئ نظر آتی  ہے کہ کوئ فارم پر کردے اسی طرح  کا نظار ا بینکوں میں  دیکھنے کو ملتا ہے العياذ بالله

 جس قوم کا قائد ورہبر کی بعثت کا مقصد ہی تعلیم کا فروغ ہو آج انہی کے ماننے والے متبعین جہالت کی دلدل میں پھنسے ہوے ہیں انسانیت شرمسار تب زیادہ  ہوتی جب  

ان حقائق کے  رہتے اور دیکھتے ہوے بھی ہم اپنے بچوں کے ہاتھ میں کتاب قلم کے بجاے کھیل کے سامان پکڑا دیتے ہیں اور خود مطالعہ کے بجاے لایعنی گپ شپ اور بکواس بازی میں وقت کو برباد کرتے ہیں 

قارئین کرام :تعلیم ہماری زندگی کا ایسا ساتھی ہے جو ہماری دنیا و آخرت کی حفاظت کا ضامن ہے چنانچہ سرسید خان نے کیا ہی خوب کہا ہے 

ہم اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک ہم اور ہمارے بچے تعلیم یافتہ نہ ہو جا ئیں

واضح رہے کہ تعلیم کے اخروی فوائد ان گنت ہیں اور وہ بھی بالکل عیاں و بیاں ہے کہ جس کے بغیر دنیاوی ترقی ممکن نہیں  تو آخرت میں بھی اس کے بغیر نجات کیسے  ممکن ہو سکتی یے قارئین کرام : تعلیم ہی وہ کشتی ہے جس پر سوار ہوے بغیر ہمیں کامیابی نہیں مل سکتی یہی تعلیم ہی تو ہے جس سے ہمارے ایمان کی  بقاء ہے 

 با الفاظ دیگر آخرت میں کامیابی بھی اسی تعلیم پر منحصر ہے کیوں کہ دینی اعمال انجام دینے سے پہلے حصول علم از حد ضروری ہے جیسا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے یہ باب قائم کیا ہے ،،باب العلم قبل القول والعمل ،، یعنی کچھ کہنے اور کرنے سے پہلے علم کا حاصل کرنا ضروری ہے انہوں نےاستدلال اس  آیت کریمہ  ،،فاعلم انه لا اله الا الله ،، سے کیا 

اسی طرح دیگر نصوص کتاب و سنت میں موجود ہیں جس سے ہم و آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ تعلیم کے بغیر دنیا اور آخرت میں سواے ناکامی کے کچھ ملنے والی نہیں بلکہ ایک عربی شاعر نےجہالت کی تباہی اور سنگینی کو بیان کرتے ہو ے کہا  اذا كنت تدري فتلك مصيبة -واذا كنت لا تدري فالمصيبة اعظم 

مفہوم یہ کہ علم ہے اور عمل نہیں ہے تو مصیبت  لیکن سب سے بڑی مصیبت تو یہ کہ علم بھی نہیں عمل بھی نہیں اگر عمل کر بھی لے تو مقبول نہیں کیوں کہ العمل بدون علم ضلال یعنی بغیر علم کے عمل گمراہی ہے 

بہر حال شرعی اعمال بھی علم کے متقاضی ہیں جیسے طہارت نماز روزہ حج زکواۃ اسی طرح خواتین کے مسائل بھی 

لیکن افسوس! آج ہم تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہو چکے ہیں اسلام ہمارے درمیان اجنبی ہوتا جا رہا ہے نوے فیصد مسلمانوں کو نماز نبوی کا علم ہی نہیں جمعہ کے دن ایسے ایسے لوگوں کو دیکھا جاتا ہے کہ وضوء کرتے وقت ترتیب وضوء غائب ہو جاتی ہے جس کا علم ہم سے زیادہ آپ کو ہے  اوریہ بتانے میں کلیجہ منہ کو آتا ہے آج امت کا اتنا برا حال ہے کہ بہت سے  لوگوں کو پہلا کلمہ یاد نہیں اس پر ایک تازہ واقعہ سننے کو ملا جس کو میں بطور عبرت و نصیحت حوالہ قرطاس کر رہا ہوں 

ہمارے جھارکھنڈ میں ایک مرتبہ دوسری ریاست سے کچھ لوگ شادی کرنے کی غرض سے آے اور اتفاق سے نکاح سے متعلق تمام  باتیں بھی طئے ہوگئیں   اس درمیان گاوں کے کچھ با شعور لوگوں کو دولھا کے مسلمان ہونے پر شک ہوا اور آپسی بحث کا سلسلہ طول پکڑتا گیا لیکن اتفاق اس بات پر ہوا کہ کیوں نہ دولھا سے چند اہم سوالات پوچھ لیا جائے   

 دولہا سے پہلا سوال تھا 

کیا آپ کو پہلا کلمہ یاد ہے تو دولھا بچارے خاموش رہے بہت  انتظار کے بعد بھی کوئ جواب نہ بن سکا 

اب دولھا کے باپ کی طرف سے صفائ کس طرح سے ہوتی ہے وہ مزے دار  اور لطف اندوز یے

دولھا کا باپ : میرے بچے میں صرف  اسی کی کمی تو ہے-

میرے بھائیو اس واقعہ سے اندازہ لگا لیں کہ جس آدمی کو پہلا کلمہ کی جانکاری نہ ہو وہ قبلہ قرآن اور اسلامی احکامات کی کس قدر دھجی اڑاتا ہوگا   

قارئین کرام : یقینا تعلیم ہماری زندگی کا بہترین حصہ ہے جو ہمیں قدم قدم پر صحیح رہنمائ کرتی ہے اور ہمیں دنیاوی ذلت اور اخروی خسارہ سے محفوظ رکھتی ہے  لہذا ضرورت ہے کہ ہم اپنی اولادوں کو  تعلیم سے  مزین کریں اور اردو عربی انگریزی اور ہندی لازمی طور پر سکھائیں اور اسلامی تاریخ کے بارے میں مکمل آگاہ کریں ودیگر ہنر سے بھی جڑ کر رکھیں 

اللہ تعالی  ہم سب کو اس کی توفیق دے آمیں 

Topic 02

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages

SoraTemplates

Best Free and Premium Blogger Templates Provider.

Buy This Template