کیا آپ کے بچے پب جی(PUBG) کھیلتے ہیں؟
🔹کوئی شخص آنکھ، عقل اور دماغ رکھتے ہوئے اتنا مُرکھ، غیر حساس اور بے پرواہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اس کے گھر میں اس کے بچے موبائل پر نہ جانے کیا کیا گیم اور کھیل کھیلتے ہیں اور اسے پتہ بھی نہیں...! اور اگر پتہ ہے پھر بھی وہ کچھ نہیں کہتا تب تو یہ مزید حماقت کی بات ہوئی، بچوں کے سدھرنے یا بگڑنے کی تمام تر ذمہ داری پہلے والدین کی ہوتی ہے اس کے بعد کوئی اور، شریعت میں بچوں کی تربیت کے لئے پہلے والدین اور بچوں کے ذمہ داروں کو مخاطب کیا گیا ہے کسی دوسرے کو نہیں.
🔹ساتھیو! پب جی گیم کھیلنے والے نوجوان یا تو جاہل رہنا چاہتے ہیں یا کام چور بن کر زندگی گزارنا چاہتے ہیں، گو کہ شریعت میں کھیل کود کے متعلق اصل یہ ہے کہ وہ مباح اور حلا ل ہے، لیکن پب جی گیم دین وعقل اور صحت ووقت کی بربادی پر مشتمل ہے اور اس کے متعلق علماء کرام کے جو فتاوے سامنے آئے ہیں ان سب کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ گیم شریعت کے سراسر مخالف ہے، یہ گیم نقصان سے بھرا ہوا ہے، اس گیم کے کھیلنے والے ایک برے انجام تک پہنچ جاتے ہیں جس کی کوئی بھی کلپنا نہیں کرسکتا، ملت کی ایک بڑی طاقت اور اس کے کریم دماغ دشمنانِ دین کے مکر و فریب کے نتیجے میں اس گیم کے ذریعہ نسٹ اور برباد کئے جارہے ہیں.
🔹خدارا اپنی اولاد کو اس خطرناک کھیل سے روکئے کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ دنیا و آخرت میں آپ کے لئے مصیبت کا سامان بن جائیں، پب جی جیسے گیموں میں اپنے دین وعقل اور وقت کو برباد کرنے والے یہی بچے کل قیامت کے دن آپ کی نیکیوں کو ہضم کرجائیں گے اور آپ افسوس ہی کرتے رہیں گے، یہ سوال تو اب بھی بدستور قائم ہے کہ آپ نے بچوں کے ہاتھ میں موبائل دیا ہی کیوں؟ اور اگر دیا ہے تو پھر مقصد کیا ہے...؟ پھر نٹ اور اس کی تنہائی... آپ مستقل غلطی پر غلطی کرتے جارہے ہیں اور آپ کو اس کا احساس تک بھی نہیں...! آپ سدھر جائیے ورنہ آپ کی اولاد کو بگڑنے میں دیر نہیں لگے گی.
No comments:
Post a Comment