Wednesday, June 28, 2023

قربانی ہمیں کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟



قربانی ہمیں کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟



قربانی کا مقصد صرف گوشت کھانا نہیں ہے بلکہ قربانی کا مقصد یہ ہے کہ قربانی کرنے والا اپنے اندر یہ فکر پیدا کرے کہ جس طرح آج ہم یہ جانور رب کی رضا میں قربان کررہے ہیں ٹھیک اسی طرح دین کی خاطر جان و مال کی قربانی کے لئے ہم ہر وقت تیار ہیں،قربانی ہمارے اندر خلوص و للہیت اور تقوی ڈالنا چاہتی ہے ، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت سکھاتی ہے رب کے فیصلے کے سامنے سرنڈر ہونے کا نام قربانی ہے ،قربانی شرک و کفر  سے بچنے اور توحید کو لازم پکڑنے کا درس دیتی ہے،قربانی خدمت خلق کا پیغام دیتی ہے قربانی حرام سے بچنے اور حلال کھانے کی تعلیم دیتی ہے،بے عیب جانور کی قربانی ہمیں سکھاتی ہے کہ ہمارے اندر بھی اخلاقی رذالت اور عیب نہ ہو ہمارا سینہ بغض و عداوت،نفرت،دشمنی،حسد،کینہ،انا اور میں سے پاک ہو ہم میں سے ہر شخص بے عیب جانور کی قربانی تو کرلیتا ہے لیکن حیف صد حیف کی بات ہے کہ قربانی کے اس فلسفے کو ہم سیکھنے سے قاصر رہتے ہیں جس کے لئے قربانی کا حکم ہوا ہے قربانی ہمیں پیغام دینے آتی ہے کہ جس طرح تم بے عیب جانور کی قربانی کرتے ہو ٹھیک اسی طرح تم بھی عقائد و اخلاقی عیوب سے خلاصی حاصل کرو فدائیت اور جانثاری کا نام قربانی ہے قربانی کے بعد مذکورہ اوصاف ہمارے اندر عملی زندگی میں ظاہر ہونا چاہئے تبھی ہماری قربانی کامیاب ہوسکتی ہے ۔

اللہ تعالی ہم سب کو قربانی کے مقاصد کو سمجھ کر قربانی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔ 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages

SoraTemplates

Best Free and Premium Blogger Templates Provider.

Buy This Template